محکمہ صحت میں بھرتیوں کے لئے این ٹی ایس ٹیسٹ لینے کا فیصلہ

محکمہ صحت میں بھرتیوں کے لئے این ٹی ایس ٹیسٹ لینے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app



لاہور(خبر نگا رخصوصی) پنجاب حکومت نے محکمہ صحت میں بھرتیوں کے لئے این ٹی ایس ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کرلیا۔ محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے اس حوالے سے ٹیسٹ لینے والی فرمز سے درخواستیں طلب کرلی ہیں۔ ذرائع کے مطابق محکمہ صحت میں زیادہ تر بھرتیاں سفارشات کی بنیاد پر ہوتی ہیں اور سیاسی اثرورسوخ رکھنے والے امیدوار بھرتی ہوتے ہیں۔ اس چیز کو مدنظر رکھتے ہوئے میرٹ کو برقراررکھنے کے لئے صحت کے تمام ذیلی اداروں میں این ٹی ایس کے ذریعے بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت اگلے دو سالوں میں اس نئے نظام کے تحت بھرتیاں کرے گی۔ اس حوالے سے سیکرٹری محکمہ پرائمری ہیلتھ کیئر علی جان خان نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔