پرائس مجسٹریٹوں کا کریک ڈاؤن جاری،مزید76گرفتار

پرائس مجسٹریٹوں کا کریک ڈاؤن جاری،مزید76گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر ) پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے848مقامات پر چھاپے مارے اور گرانفروشی کرنے پر14 دکانداروں کے چالان کیے جبکہ22,500روپے کے جرمانے عائد کیے گئے،56افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور پر76افراد کو گرفتار کروایا گیا جن میں سے16افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا۔ ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے کہا ہے کہ شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں اور کسی کوبھی گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔