متحدہ کے گرفتار کلرز کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے،صاحبزادہ حامد رضا

متحدہ کے گرفتار کلرز کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے،صاحبزادہ حامد رضا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خبر نگا رخصوصی) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامدرضا نے کہا ہے کہ مودی کے یاروں اور پاکستان کے غداروں کو عبرت کا نشان بنایا جائے۔ ایم کیو ایم کا عسکری ونگ 18ہزار شہریوں کو قتل کرچکا ہے۔ متحدہ کے گرفتار 6ہزار ٹارگٹ کلرز کو سپیڈی ٹرائل کے ذریعے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ عسکری ونگ کے خاتمے اور الطاف سے مکمل علیحدگی اختیار کرنے تک متحدہ پر پابندی عائد کردی جائے۔ فاروق ستا ر کھل کر الطاف حسین کی پاکستان مخالف تقریر کی مذمت کرے۔ نواز شریف نے 1996میں ایم کیو ایم کے 500دہشتگردوں کو رہاکیا اور 25کروڑ تاوان بھی ادا کیا۔

ماضی کی حکومتوں کی غلطیوں کی وجہ سے الطاف حسین پاکستا ن کیلئے ناسور اور عذاب بن چکا ہے۔ ایم کیو ایم جنرل ضیاء کا ’’تحفہ ‘‘ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے 26اگست کو ’’الطاف مردہ باد پاکستان زندہ باد یوم‘‘ منانے کی تیاریوں کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔