کرپشن نے پاکستان کی بنیادوں کو کھوکھلا کر دیا،مرزا رمضان

کرپشن نے پاکستان کی بنیادوں کو کھوکھلا کر دیا،مرزا رمضان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے رہنما مرزا رمضان بیگ نے کہا کہ (ن) لیگ کی حکومت غریبوں کی دشمن ہے ،آج عوام بنیادی سہولتوں سے محروم ہے حکمرانوں کی ترجیہات میں ریلیف نام کی کوئی چیز نہیں ۔
، ملک پر صر ف شریف خاندان کی حکومت ہے ، حکمرانوں کی معاشی دہشت گردی کی وجہ سے ملک و قوم مزید آ گے نہیں بڑھ سکتا ، کرپشن نے پاکستان کی بنیادوں کو کھوکھلا کر دیا ہے ،کرپٹ ٹولے کے احتساب تک پی ٹی آئی چین سے نہیں بیٹھے گی ، انہوں نے کہا کہ احتساب سے حکمران سخت خوفزدہ ہے تحریک احتساب میں عوام بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ،عمران خان پالستان کو بچانے کی جنگ لڑ رہے ہیں جبکہ شریف خاندان کو اپنی لوٹی ہوئی دولت اور کرسی کی فکر پڑی ہوئی ہے ملکی سالمیت اور خود مختاری کو حکمرانوں نے داؤ پر لگا دیا ہے ۔