صحافتی اداروں پر حملے قابل مذمت ہیں،جے سالک

صحافتی اداروں پر حملے قابل مذمت ہیں،جے سالک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)کنوینئر ورلڈ مینارٹیز الائینس اورآرگنائزر عوامی مسیحا پارٹی جے سالک نے تین روز قبل میڈیا ہاؤسز پر حملوں کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میڈیا ہاؤسز عوام کی آواز اعلٰی ایوانوں میں بیٹھے لوگوں تک پہنچانے اور عوام کے مسائل کو اجاگر کرنے کے لئے ہمہ وقت تیار رہتے ہیں ، اقلیتوں کے حقوق کی بات آئے یا ملکی سلامتی کی بات ہو میڈیا سب سے آگے ہوتا ہے تو پھر میڈیا پر حملہ کس لئے کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ آئے روز میڈیا کے لوگوں پر حملے ہوتے ہیں اور میڈیا ہاؤسز کو نشانہ بنایا جاتا ہے جو کہ ناقابل قبول ہے ، میڈیا کی آزادی کی راہ میں کسی کو رکاوٹ بننے نہیں دیں گے۔