مسلم لیگ ن جمہوریت نہیں کرپشن بچانا چاہتی ہے،نوشین حامد

مسلم لیگ ن جمہوریت نہیں کرپشن بچانا چاہتی ہے،نوشین حامد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن جمہوریت نہیں کرپشن بچانا چاہتی ہے،ہماری مہم کرپٹ عناصر کے خلاف ہے، نوازشریف کی نااہلی کے لئے ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ بالکل درست ہے۔

،نوازشریف کے خلاف ریفرنس کے لئے بہت مواد موجود ہے،تین سالوں میں کرپشن کے ریکارڈ قائم کئے گئے ،پانامہ لیکس کے حوالے سے وزیراعظم ٹھوس جواب نہ دے سکے ،انہوں نے کہاکہ عمران خان نے ہمیشہ سچائی کا ساتھ دیا ہے اور یہ ہی وجہ ہے کہ عوام ان پر بہت اعتماد کرتے ہیں۔عمران خان کا موقف فتح پاچکا ہے اور اسلام آباد میں طویل دھرنے میں عوام نے بہت جوش سے شرکت کی ۔عوام بد عنوان حکمرانوں سے نجات چاہتے ہیں۔