متحدہ کے رکن قومی اسمبلی آصف حسنین کو رینجرز نے گرفتار کرلیا

متحدہ کے رکن قومی اسمبلی آصف حسنین کو رینجرز نے گرفتار کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)متحدہ قومی موومنٹ کے رکن قومی اسمبلی آصف حسنین کو رینجرز نے کراچی ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیاہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق آصف حسنین دبئی جانے کیلئے کراچی ایئرپورٹ پر پہنچے تو ایف آئی اے حکام نے انہیں پرواز سے آف لوڈ کردیا۔ آصف حسنین نے ایف آئی اے حکام کے سامنے موقف اپنایا کہ ان پر کسی قسم کا مقدمہ درج نہیں ہے تاہم ایف آئی اے حکام نے کہا کہ انہیں باہر جانے کی اجازت نہیں ہے اور حراست میں لے لیا۔ آصف حسنین کی گرفتاری کی اطلاع رینجرز حکام کو دی گئی جس پر رینجرز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی کو ایئر پورٹ سے حراست میں لے لیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق ریکارڈ دیکھا جارہا ہے آیا کہ آصف حسنین پر پہلے سے کوئی مقدمات تھے یا نہیں

مزید :

صفحہ اول -