جنرل راحیل شریف کا افغان صدر کو فون کابل میں دہشتگر د ی کے واقعہ پر اظہار افسوس

جنرل راحیل شریف کا افغان صدر کو فون کابل میں دہشتگر د ی کے واقعہ پر اظہار ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (آن لائن)آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے افغان صدر اشرف غنی کو فون کرکے کابل میں ہونے والے دہشتگردی کے واقعہ پر شدید افسوس کا اظہار کیا،آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے واقعہ کی پرزور مذمت کی،آرمی چیف کی جاب سے افغان صدر کو فراہم کردہ معلومات پر کارروائی کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی گئی۔ آرمی چیف نے و اضح کیا کہ پاک سررمین کو دہشتگردی کیلئے استعمال نہیں ہونے دیں گے،فراہم کردہ فون نمبرز پر پاک افغان سرحد سے ملحقہ علاقوں میں کومبنگ آپریشن کیا گیا،شواہد کے مطابق فراہم کردہ سمز افغان باشندوں کے نام پر رجسٹرڈ ہیں۔
جنرل راحیل شریف

مزید :

صفحہ اول -