جو غدار کا ساتھ دے گا اس کا بھی احتساب ہوگا،مصدق ملک

جو غدار کا ساتھ دے گا اس کا بھی احتساب ہوگا،مصدق ملک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(آن لائن)وزیراعظم کے ترجمان مصدق ملک نے کہا ہے کہ ملک سے غداری کسی صورت برداشت نہیں جو غدار کا ساتھ دے گا اس کا بھی احتساب ہوگا،برطانیہ الطاف حسین کو پاکستان میں انتشار پھیلانے سے روکے۔سرکاری ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ ملک کے خلاف غداری کی باتیں الطاف حسین نے کیں اس کی سزا کراچی کے لوگوں کو نہیں ملے گی،ہم غداری نہیں ہونے دیں گے اور ملک کے خلاف کام نہیں ہونے دیں گے،ملک سے غداری کو کسی صورت برداشت نہیں کیا
جائے گا جو بھی غدار کا ساتھ دے گا اس کا احتساب ہوگا لیکن جو لوگ صبح وشام پاکستان کے گیت گاتے ہیں وہ غدار نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ برطانیہ کو الطاف حسین کے خلاف ثبوت دئیے ہیں برطانیہ الطاف حسین کو پاکستان میں انتشار پھیلانے سے روکے،انہوں نے کہا کہ الطاف حسین لندن میں گرفتار رہے مگر انہوں نے کبھی برطانیہ مخالف نعرے نہیں لگائے کراچی کے عوام نے غداروں کے چھکے چھڑا دئیے ۔

مزید :

صفحہ اول -