مودی اور الطاف حسین کیخلاف اقلیتوں کا پنجاب اسمبلی کے سامنے مظاہرہ

مودی اور الطاف حسین کیخلاف اقلیتوں کا پنجاب اسمبلی کے سامنے مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (کامرس رپورٹر)پاکستان بھر سے سکھ ہندو اور مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے افراد نے گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کے سامنے مودی سرکار کے پاکستان دشمن پالیسی،بلوچستان میں مداخلت،کشمیریوں پر بے جاظلم و ستم اور ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے پاکستان مخالف پراپیگنڈے پر بھی شدید احتجاج ۔احتجاجی مظاہر ے میں ایم پی اے سردار رمیشن سنگھ اروڑا،سردار بشن سنگھ و دیگر سکھ، ہندو اور مسیحی افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔اقلیتی برادری نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی بلوچستان میں مداخلت اور کشمیر میں معصوم کشمیریوں پر ہونے والے ظلم کے خلا ف امن احتجاج کیا ،مظاہرے کے شرکاء کے الطاف حسین کے پاکستان مخالف پراپیگنڈے پر بھی شدید احتجاج کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ایسے ملک دشمن عناصر سے فوری نمٹا جائے ،شرکاء نے بھارتی وزیر عظم کے خلاف احتجاجی بینز اور کارڈ اٹھا رکھے تھے جس پر پاکستان سے محبت ملک دشمن عناصر کے خلاف نعرے درج تھے ۔سردار رمیشن سنگھ نے کہا کہ ہمیں پاکستان سے بے حد محبت ہے یہ ہمارے گورو کی دھرتی ہے اور ہم اسکی حفاظت کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔
مظاہرہ

مزید :

علاقائی -