جدہ، واٹس ایپ گروپ قائم کرنیو الے کوکار انعام کے طور پر پیش کردی گئی

جدہ، واٹس ایپ گروپ قائم کرنیو الے کوکار انعام کے طور پر پیش کردی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جدہ (محمد اکرم اسد) عسیر ریجن کی کمشنری خمیس مشیط کے ایک ہوٹل میں منعقدہ تقریب کے دوران واٹس ایپ گروپ قائم کرنیو الے کو لگژری کار انعام کے طور پر پیش کردی گئی۔ ایک سعودی تاجر نے واٹس ایپ پر سوشل گروپ قائم کیا تھا۔ یہ ان کے دوستوں اور جاننے والوں پر مشتمل تھا۔ دوستوں نے گروپ کے بانی صدر کے اعزاز میں ایک تقریب کا اہتمام کیا اور انہیں شیولیٹ تاہو 2016ء ماڈل تحفے کے طور پر پیش کرکے خوشگوار حیرت میں مبتلا کردیا۔ یادگاری شیلڈز بھی دیں اور کار کی چابی پیش کی۔

مزید :

علاقائی -