گلشن راوی میں نا معلوم ملزمان نے 4سالہ بچے کو اغوا کر لیا

گلشن راوی میں نا معلوم ملزمان نے 4سالہ بچے کو اغوا کر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے ) گلشن راوی کے علاقہ میں نا معلوم ملزمان نے 4سالہ بچے کو اغوا کر لیا، پو لیس نے مغوی کے والد کی درخواست پر مقد مہ درج کرکے مغوی کی تلاش شروع کر دی تاہم پو لیس بچے کو بازیاب نہ کر سکی ہے ۔بتا یا گیا ہے گلشن راوی بی بلاک کا رہائشی چار سالہ محمد ہادی اپنے گھر کے باہر سے ا چانک لاپتہ ہو گیا ۔اہل علاقہ اور ورثا نے مساجد میں اعلانات کر وائے مگر پتہ نہ چلنے پر پو لیس کو اطلاع دی ۔پو لیس نے مقد مہ درج کرکے مغوی کی تلاش شروع کر دی تاہم رات گئے تک مغوی کو پو لیس بازیاب نہ کر سکی ۔

مزید :

علاقائی -