سید والا:رشتہ نہ ملنے پرنوجوان نے گولی مار کرکزن کو قتل کر دیا

سید والا:رشتہ نہ ملنے پرنوجوان نے گولی مار کرکزن کو قتل کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سید والا(نامہ نگار) رشتہ نہ ملنے کی پاداش میں نوجوان نے گولی مار کرکزن کو قتل کر دیا ۔تفصیل کے مطابق نواحی گاؤں چک حیدر آباد کی رہائشی مقدس بی بی سے اسکا کزن محمد عابد شادی کرنے کا خواہش مند تھا مگر والدین نے رشتہ دینے سے انکار کر دیا ۔جس پر ملزم محمد عابد نے الصبح سوئی ہوئی مقدس بی بی کو سر میں گولی مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا اور خود موقع سے فرار ہو گیا ۔تھانہ سیدوالا پولیس نے مقتولہ کے والد محمد اشرف کے بیان پر مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

مزید :

علاقائی -