لیاقت آباد، سوتیلے بھائی کو قتل کرنے والے ملزم کو پولیس گرفتار نہیں کر سکی

لیاقت آباد، سوتیلے بھائی کو قتل کرنے والے ملزم کو پولیس گرفتار نہیں کر سکی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(وقائع نگار) لیاقت آباد کے علاقہ میں سوتیلے بھائی کو مبینہ طور پر قتل کرنے والے ملزم کو تاحال پولیس گرفتار نہیں کر سکی ۔ذرائع کے مطابق نشتر کالونی کے رہائشی وارث مسیح نے دوسری شادی کی تھی اور اس کی پہلی بیوی سے اس کا بیٹا ہارون مسیح تھا جس کی ان کے 3مرلہ کے مکان کے حوالے سے والد کے ساتھ تنازع چل رہا تھا۔ذرائع کے مطابق ہارون نے ان کے بیٹوں 10سالہ امان ،8سالہ عرفان اور 7سالہ شاہ اروان کو دو ماہ قبل مبینہ طور پر اغوا کیا تھا جن کے اغوا کا مقدمہ کئی ہفتوں کی محنت کے بعد تھانہ لیاقت آباد میں درج ہوا جبکہ وہ نشتر کالونی کے رہائشی ہیں ۔ذرائع کے مطابق چند روز قبل ملزم ہارون نے اپنے والد وارث مسیح کو بتایا کہ اس نے ایک مغوی کو قتل کر کے نارنگ منڈی میں پھینک دیا ہے ۔پولیس کے مطابق ایک بچے کی لاش نارنگ منڈی سے ملی تھی اس حوالے سے ملزم کو تلاش کرنے کے لئے ایک ٹیم بنا دی گئی ہے جو کہ اس کو کراچی سے گرفتار کرنے کے لئے جائے گی جبکہ نارنگ منڈی پولیس کے ساتھ رابطہ کر کے مقتول کی شناخت کروائی جا رہی ہے ۔اس حوالے سے جلد ہی اصل حقائق سامنے آ جائیں گے۔

مزید :

علاقائی -