مغلپورہ ، 2 لڑکیاں لاپتہ ہو گئیں ، اغواکے شبہ پر اندراج مقدمہ کی درخواست

مغلپورہ ، 2 لڑکیاں لاپتہ ہو گئیں ، اغواکے شبہ پر اندراج مقدمہ کی درخواست

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لا ہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے ) مغلپورہ کے علاقہ سے 2 لڑکیاں لاپتہ ہو گئیں ۔ اہلخانہ نے اغواء کا شبہ ظاہر کرتے ہوئے اندراج مقدمہ کی درخواست دے دی، دونوں لڑکیاں آپس میں خالہ زاد بہنیں ہیں۔تفصیلا ت کے مطا بق ابراہیم کالونی باغبانپورہ کا رہائشی پراپرٹی ڈیلر محمد رستم اپنی بیٹی ثناء اور سالی کی بیٹی حناء کے ساتھ قصور سے موٹر سائیکل پر لاہور آ رہا تھا کہ اچانک مغلپورہ لنک روڈ پر موٹر سائیکل پنکچر ہوگئی۔ رستم نے دونوں لڑکیوں کو رکشا میں بٹھا کر گھر روانہ کر دیا۔ رستم تو گھر پہنچ گیا لیکن لڑکیاں گھرنہ پہنچیں اور نہ ان کا کوئی سراغ ملا۔ اہلخانہ اپنی بیٹیوں کی پراسرار گمشدگی پر غم سے نڈھال ہیں۔ بتا یا گیا ہے کہ ثناء نویں جماعت کی طالبہ جبکہ حناء مقامی مدرسے میں دینی تعلیم حاصل کر رہی ہے۔ اہلخانہ نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ ان کی لڑکیوں کو نامعلوم رکشا ڈرائیور نے اغواء کر لیا ہے۔ اہلخانہ نے اندراج مقدمہ کے لئے تھا نہ میں درخواست دے دی ہے۔

مزید :

علاقائی -