ڈیفنس ، 32سالہ خاتون کے قتل کا سرا غ مل گیا، آشنا ملزم کو گرفتار کر لیا گیا

ڈیفنس ، 32سالہ خاتون کے قتل کا سرا غ مل گیا، آشنا ملزم کو گرفتار کر لیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لا ہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے )ڈ یفنس اے کے علاقہ میں خاتون کے د لخرا ش قتل کامعمہ پو لیس نے حل کرلیا ۔پو لیس نے مقتو لہ کے آشنا ملزم کو اوکا ڑہ سے گرفتا ر کر لیا ۔ ملزم نے دورا ن تفتیش اعترا ف جر م کرتے ہوئے بتا یا کہ شازیہ کے ساتھ چند ما ہ سے رہا ئش پزیر تھا،اسے مقتو لہ کے کرد ار پر شک تھا جس کی وجہ سے قتل کیا ۔ تفصیلا ت کے مطا بق ڈیفنس اے کے علاقہ چو کی سپر ٹاؤن کے علاقہ چرڑ میں چند روز قبل تعفن پھیلنے پر رہائشی کوارٹر کی نشاندہی کی گئی تو 32سالہ شازیہ بی بی کی لاش برآمد ہوئی۔ پو لیس کے مطا بق ابتدائی تفتیش میں معلوم ہواہے کہ شازیہ کو تشدد کے بعد تیز دھار آلے سے گلا کاٹ کر قتل کیا گیا تھا۔ پولیس اور فرانزک ماہرین کی ٹیم نے جائے وقوعہ سے شواہد حاصل کرکے تفتیش شروع کی تو معلوم ہواکہ مقتو لہ کے ساتھ اسکا شوہر بھی ر ہتا تھا جو قتل کے بعدمفرور تھا ۔ پو لیس نے تفتیش کے لئے مقتولہ کے زیر استعمال موبائل فون بھی قبضے میں لیا توآخر ی کا ل ملزم نا ظم کی تھی ۔پو لیس نے نا ظم کو اوکا ڑہ سے تین روز قبل گرفتا ر کیا تو ملزم نے دورا ن تفتیش انکشاف کیا کہ وہ شازیہ کا شوہر نہیں ہے بلکہ دوست ہے اور چند ما ہ سے اسکے ساتھ ڈ یفنس چرڑ کے علاقہ میں ایک کو ارٹر میں ر ہا ئش پز یر تھا۔ ملزم کا کہنا تھا کہ اسے شازیہ کے کردا ر پر شک تھا ،مقتو لہ کے کئی افرا د کے ساتھ تعلقات تھے جس پر اسے متعد د با ر منع کیا لیکن شازیہ نے تعلقات استوار ر کھے جس کی وجہ سے اسے چھر یوں کے وار کرکے قتل کیا اور فرا ر ہو گیا ۔ پو لیس کا کہنا تھا کہ ملزم سے آلہ قتل بر آمد کر لیا گیا ہے، مزید تفتیش جا ر ی ہے ۔

مزید :

علاقائی -