چیف ٹریفک آفیسرنے غفلت و لاپرواہی پر 2پٹرولنگ افسر معطل کردئے

چیف ٹریفک آفیسرنے غفلت و لاپرواہی پر 2پٹرولنگ افسر معطل کردئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لا ہور (کرائم رپورٹر) چیف ٹریفک آفیسر لاہور طیب حفیظ چیمہ نے بارش کے دوران نشیبی علاقوں میں ٹریفک کی روانی کا جائزہ لینے کیلئے سینئر ٹریفک افسران کے ہمراہ وزٹ کیا،دوران ڈیوٹی غفلت و لاپرواہی کرنے والے 2پٹرولنگ آفیسر معطل جبکہ شہریوں کی مدد کرنے اور اچھی ڈیوٹی کرنے والے 3ٹریفک وارڈنز کیلئے دو دوہزار روپے نقد انعام اور سرٹیفکیٹس دینے کا حکم دیا۔انہوں نے کہا کہ مون سون میں نشیبی علاقوں میں واسا انتظامیہ کے ساتھ اضافی ٹریفک وارڈنز تعینات کئے گئے ہیں جنہوں نے بہتر حکمت عملی کا مظاہر ہ کر تے ہوئے ٹریفک کو رواں دواں رکھا،بارش کے دوران مخصوص سڑکوں پرزیادہ پانی جمع ہو نے کیوجہ سے فوری ڈائیورشن پلان ترتیب دیتے ہوئے ٹریفک کو متبادل راستوں پر گزارا جاتا رہا جس سے شہریوں کو کوئی ٹریفک پرابلم پیش نہیں آئی۔طیب حفیظ چیمہ نے مزنگ ،اچھرہ ،ماڈل ٹاؤن ،جوہر ٹاؤن ،مال روڈ سمیت مختلف علاقوں کا وزٹ کیاجبکہ سرکل افسران بھی خود موقعہ پر موجود رہتے ہوئے ٹریفک کو کلیئر کرواتے رہے۔

مزید :

علاقائی -