زرداری سے فردوس عاشق کی ملاقات،اہم امورپرتبادلہ خیال

زرداری سے فردوس عاشق کی ملاقات،اہم امورپرتبادلہ خیال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے لندن میں سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری سے تفصیلی ملاقات کی اور باہمی امور پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی پاکستان میں پائیدار جمہوریت اور جمہوری نظام کے فروغ کے لئے اپنا مؤثر سیاسی کردار ادا کرتی رہیں گی۔انہوں نے کہاپیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کے فروغ اور جمہوری اقدار کی بالادستی کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے خلاف ایک لفظ بھی برداشت نہیں کیا جا سکتا اور نہ ہی یہ قابل معافی جرم ہے اور وہ لوگ جو پاکستان کے خلاف اپنے منہ سے آگ بارود اور زہر اُ گل رہے ہیں ان کے منہ بند کر دئیے جانا بہت ضروری ہے اور وہ اس کی پر زور مذمت کرتے ہیں ۔ پاکستان کے خلاف زبان استعمال کرنے والوں کی گردن ناپنی لازم ہو چکی ہے ۔ سابق وفاقی وزیر نے آصف علی زرداری سے لندن میں ہونے والی ملاقات میں پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال ، پاکستان پیپلز پارٹی کی تنظیم نو، پانامہ لیکس کے پاکستانی سیاست اور عالمی دنیا پر اس کے اثرات سے رونما ہونے والی صورتحال، حلقہ این اے110میں متوقع الیکشن ، ن لیگ کی حکومتی کارکردگی اور عدلیہ ، نیب کی طرف سے شریف برادران کو بھرپور حمایت کا کردار اور آزاد جموں و کشمیر کے حالیہ انتخابات میں الیکشن کمیشن کے جانبدارانہ کردار سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر مفصل گفتگو ہوئی ۔

مزید :

صفحہ آخر -