اپوزیشن کا متحد ہو نا ملک کے مفاد میں ہے ، چوہدری سرور

اپوزیشن کا متحد ہو نا ملک کے مفاد میں ہے ، چوہدری سرور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( نمائندہ خصوصی ) تحریک انصاف کے رہنما چوہدری محمدسرور نے کہا کہ تحر یک احتساب کا ایجنڈہ جمہو ریت کا نہیں کر پشن کا خاتمہ ہے ‘عسکری ونگز رکھنے والی جماعتوں کو سیاست کا کوئی حق نہیں ‘حکومت کا ساتھ دینے والی اپوزیشن جماعت اپنے پاؤں پر کلہاڑی مارے گی ‘نیب میں بھرتیاں ہی قانون کے مطابق نہیں تو احتساب قانون کے مطابق کیسے ہو سکتا ہے ؟حکمران قومی اداروں کو اپنی جاگیر سمجھ کر چلا رہے ہیں ۔ وہ اپنے دفتر میں تحر یک احتساب کی3ستمبر کی ریلی کی تیاریوں کے حوالے سے مختلف وفود سے گفتگو کررہے تھے انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی توجہ عوامی مسائل کے حل کی بجائے کسی اور ایجنڈے پر مر کوز ہو چکی ہے لاہور جیسے شہر میں ایک ہی بارش حکمرانوں کی نااہلی کو بھی بہا کر لے گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تحر یک احتساب کا مقصد ملک سے جمہو ریت کا خاتمہ نہیں بلکہ آئین وقانونی کی حکمرانی اور ملک میں شفاف احتساب کا قیام اور کر پشن کا خاتمہ ہے اور اس میں کوئی شک نہیں کہ عمران خان کی قیادت میں تحریک احتساب ضرور کامیاب ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا متحد ہو نا ہی ملک اور قوم کے مفاد میں ہے اگر کوئی بھی اپوزیشن جماعت موجودہ حالات میں (ن) لیگ کا ساتھ دیگی تو وہ اپنے پاؤں پر کلہاڑی مارے گی اور قوم ایسی کسی بھی جماعت کو حکومتی ناکامیوں اور کر پشن میں برابر کا شر یک سمجھے گی ۔
چوہدری سرور

مزید :

صفحہ آخر -