آزادکشمیر میں انتقامی کارروائیاں قابل مذمت ہیں،بلاول بھٹو

آزادکشمیر میں انتقامی کارروائیاں قابل مذمت ہیں،بلاول بھٹو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آزاد جموں و کشمیر کی نواز لیگ حکومت کی جانب سے پیپلزپارٹی کے کارکنا ن کے خلاف انتقامی کارروائی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے،نواز لیگ حکومت نے آزاد کشمیر کے وزیراعظم کے سابق مشیرفیصل ممتاز راٹھوڑ سمیت پیپلزپارٹی کے 47بے گناہ کارکنان کے خلاف انسداد دہشتگردی ایکٹ تحت مقدمے درج کیے ہیں اور 11کارکنوں کو جیل میں بند کردیا ہے،جاری کردہ بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے کارکنان کے خلاف یہ انتہائی ناقابل برداشت انتقامی کارروائی ہے، پارٹی پوری قوت سے ایسے ڈراؤنے اقدامات کی بھرپور مزاحمت کرے گی،بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر کی سابقہ پیپلزپارٹی حکومت نے جولائی 2016میں حویلی میں دکانوں اور ملکیتوں پر حملوں اور آگ لگانے کے واقعات متعلق عدالتی کمیشن قائم کیا تھا ، انہوں نے نشاندہی کی کہ عدالتی کمیشن نے اپنا 80فیصد کام مکمل کرلیا تھا لیکن نواز لیگ حکومت نے اس کو ختم کردیا اور وادی میں پیپلزپارٹی کے کارکنوں کے خلاف بے رحمانہ انتقامی کارروائی شروع کردی ہے،پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے نوازحکومت سے کہا ہے کہ وہ سیاسی انتقام لینے سے گریز کرے اور پیپلزپارٹی کے کارکنان کے خلاف انتقامی کارروائی بند کرے ۔

مزید :

صفحہ آخر -