ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش سے ترسیلی نظام متاثر

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش سے ترسیلی نظام متاثر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (کامرس رپورٹر) ملک میں بجلی کی ڈیمانڈ میں مزید کمی سے شارٹ فال کم ہو گیا جس سے لوڈشیڈنگ کا دورانیہ مزید کم کر دیا گیا۔ بڑے شہروں میں ڈسکوز کے اعلان کردہ شیڈول کے مطابق لوڈ شیڈنگ شروع کردی گئی تاہم دوسری جانب خیبر سے لے کر کراچی تک بیشتر شہروں میں بارش کے باعث ترسیلی نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا۔ تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کے باعث سینکڑوں فیڈرز ٹرپ ہو گئے درخت اور سائن بورڈ ٹوٹ کر تاروں پر گر پڑے کئی مقامات پر ٹرانسفارمر جل گئے۔ ترسیلی نظام متاثر ہونے اور موسم بہتر ہونے سے بجلی کی ڈیمانڈمیں کمی ہوئی۔ صوبائی دارالحکومت میں وقفہ وقفہ سے جاری بارش کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں 80 سے زائد فیڈرز بند ہونے کے باعث بجلی کا نظام بھی متاثر ہوا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 95 رہا۔ گزشتہ روز صبح کے وقت ہونے والی طوفانی کے باعث بیگم کوٹ ، گرین ٹاؤن ، فیصل ٹاؤن ، ٹاؤن شپ ، باٹا پور ، واہگہ ، باغبانپورہ ، دھرم پورہ ، جوہر ٹاؤن ، شاد باغ ، بادامی باغ ، گلبرگ کے فیڈرز ٹرپ کر گئے جن کی بحالی تاخیر کا شکار رہی۔ لیسکو حکام کے مطابق بارش کے دوران تاروں پر کام کرنا انتہائی خطرناک ہوتا ہے اس لئے بارش کے رک جانے پر بجلی کی بحالی کام شروع کیا جاتا ہے۔
لوڈشیڈنگ

مزید :

صفحہ آخر -