برسات میں ڈولفن فورس مسائل کاشکار،پانی کے باعث گشت نہ کرسکی

برسات میں ڈولفن فورس مسائل کاشکار،پانی کے باعث گشت نہ کرسکی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لا ہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے )موسلادھار بارش نے ڈولفن فورس کو بھی بریک لگا دی۔برسات میں پیٹرولنگ ہوگی یا نہیں افسران اور اہلکار مخمصے کا شکار۔ شدید بارش کے باعث اربوں روپے سے تیار ہونے والی ڈولفن فورس ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر سے پیٹرولنگ کیلئے سٹرکوں پر آئی۔تفصیلا ت کے مطا بق ڈولفن فورس کو آغاز کے چند ماہ بعد پہلی برسات کا سامنا کیا کرنا پڑا۔اسکی پیٹرولنگ کا پلان ہی درہم برہم ہو گیا۔ ڈیوٹی کرنے والے اہلکار قربان لائن میں ڈولفن بائیک سٹینڈ پر کھڑے بارش رکنے کا انتظار کرتے رہے۔ذرائع کے مطابق ڈولفن فورس کے پاس برساتی ہے اور نہ ہی یوٹیلیٹی بکس جس میں ڈولفن فورس کے اہلکار موسم خراب ہونے پر اپنے موبائل فونز، وائرلیس اور دیگر سامان رکھ سکیں۔ ایس پی ڈولفن سکواڈ کرار حسین شاہ کاکہنا ہے کہ برسات کے دنوں میں ڈولفن اہلکاروں کی پیٹرولنگ کو درپیش مسائل کاحل نکالا جارہا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -