روس کی بحیرہ بالٹک کے کنارے ترقی یافتہ دفاعی نظام کی تنصیب

روس کی بحیرہ بالٹک کے کنارے ترقی یافتہ دفاعی نظام کی تنصیب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app



ماسکو (اے پی پی) روس نے کالیننگراڈ میں بیلسٹک میزائل سے بچاؤ کے لئے2 خصوصی ریڈار سسٹم نصب کر دیئے۔روس کے وزیر دفاع سرگئی شوئیگو نے اعلی سطحی سیکورٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ ریڈار سسٹم کسی بھی قسم کے بیلسٹک میزائلوں کا پتہ لگانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان ریڈاروں کی مدد سے کسی بھی قسم کے بیلسٹک میزائل چلائے جانے کے بارے میں گہری اور موثق معلومات، قومی دفاع کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کریں گی۔ روسی وزیر دفاع نے کہا کہ روس کا یہ ریڈار الارمنگ سسٹم ہر طرح کے موسمی حالات میں کسی بھی مقام سے چلنے والے بیلسٹک میزائلوں کا پتہ لگانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ روس کے وزیر دفاع نے مزید کہا کہ 2014 میں بھی ایسے ہی2 اور ریڈار سسٹم ایرکوتسک اور کالیننگراڈ میں نصب کئے گئے تھے جو پوری طرح سے اپنا کام انجام دے رہے ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -