لیبیا کی یونٹی حکومت توثیق کے لیے پارلیمنٹ سے پھر رجوع کرے گی

لیبیا کی یونٹی حکومت توثیق کے لیے پارلیمنٹ سے پھر رجوع کرے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


طرابلس (اے پی پی)لیبیا میں اقوام متحدہ کی حمایت یافتہ حکومت نے کہا ہے کہ وہ اپنی منظوری کے لیے پارلیمنٹ سے ایک مرتبہ پھر رجوع کرے گی۔ جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق دو روز قبل لیبیا کی پارلیمنٹ نے یونٹی حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد پاس کی تھی۔ رائے شماری کے بعد یونٹی حکومت کے وزیراعظم فائزالسراج نے پارلیمنٹ کو ایک خط بھی تحریر کیا اور اراکین کی حمایت حاصل کرنے کے لیے انہوں نے چار وزراء کو فوری طور پر تبدیل کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ السراج نے پارلیمنٹ پر واضح کیا کہ ان کی کابینہ کو حتمی مت سمجھا جائے اور اْس میں ردوبدل یقینی ہے۔ اِس خط کے مندرجات لیبیا کے ذرائع ابلاغ نے جاری کیے ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -