کینیڈا میں خواتین پولیس افسران کو حجاب کی اجازت

کینیڈا میں خواتین پولیس افسران کو حجاب کی اجازت
کینیڈا میں خواتین پولیس افسران کو حجاب کی اجازت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ٹورنٹو (مانیٹرنگ ڈیسک) رائل کینیڈین ماؤنٹیڈ پولیس نے خواتین افسروں اور اہلکاروں کو حجاب پہننے کی اجازت دے دی ہے۔ واضح رہے کہ کینیڈین پولیس کی یہ وردی بڑے کناروں والی ٹوپی کی وجہ سے مقبول ہے۔ حکومتی ترجمان سکاٹ بارڈسلی نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ آر سی ایم پی کمشنر باب پالسن نے شاہی پولیس میں شامل خواتین عملے کو اجازت دیدی ہے کہ وہ اپنی خواہش پر یونیفارم کے ساتھ حجاب بھی پہن سکتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ رائل کینیڈین ماؤنٹیڈ پولیس ایک ترقی پسند اور جامع پولیس ہے جو اپنے عملے کی کلچرل اور مذہبی بیک گراؤنڈ کی قدر کرتی ہے۔ حکومتی ترجمان کا کہنا تھا کہ اس فیصلے کا مقصد کینیڈا کی مختلف برادریوں میں تنوع کی عکاسی کرنے کے علاوہ مسلمان خواتین کی توجہ حاصل کرنا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -