صدر کے نام پر کتے کا نام رکھنے پر مقدمہ درج

صدر کے نام پر کتے کا نام رکھنے پر مقدمہ درج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ابوجہ (اے پی پی) نائیجیریا میں اپنے پالتو کتے کا نام صدر محمد بحاری کے نام پر رکھنے اور صدر کا نام اس کے جسم پر دو جگہ لکھوانے کی وجہ سے اس کے مالک کے خلاف لوگوں کو اکسانے اور امن میں خلل ڈانے کے الزام لگاتے ہوئے معاملہ درج کرایا گیا ہے۔جنوبی اوگن صوبے کے پولیس ترجمان ا نے بتایا کہ یہ شخص ایک کتے لایا اور اس کا نام بحاری رکھا اور اس کے دونوں جانب بحاری نام لکھوانے پر اسے شمالی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کے سامنے لے گیا۔
شمالی علاقے کے ایک شہری کی شکایت پر اسے گرفتار کیا گیا لیکن بعد میں عدالت نے مقدمہ شروع ہونے تک اسے رہا کر دیا۔

مزید :

عالمی منظر -