بھارت نے فورسز اہلکاروں کو کشمیر میں نسل کشی کی کھلی چھوٹ دے رکھی ہے‘ جماعت اسلامی مقبوضہ کشمیر

بھارت نے فورسز اہلکاروں کو کشمیر میں نسل کشی کی کھلی چھوٹ دے رکھی ہے‘ جماعت ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سری نگر(کے پی آئی) جماعت اسلامی مقبوضہ کشمیر نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت نے وادی میں لاقانونیت کا راج قائم کررکھا ہے اور فورسز اہلکاروں کو یہاں کی نسل کشی کی کھلی چھوٹ دے رکھی ہے تاکہ پرامن عوامی تحریک کو دبایا جاسکے۔ عوام کے عزم کو توڑنے کی خاطر فورسز تمام قسم کے طریقے استعمال کررہے ہیں ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی حکمران عوام کے جائز مطالبات کی سماعت کے بجائے اشتعال انگیز اور دھمکی آمیز بیانات دے رہے ہیں۔
اس دوران منگل کو جماعت اسلامی کے امیر ضلع شوپیان شہزادہ اورنگ زیب اور امیر تحصیل محمد سکندر کو ضلعی دفتر شوپیان سے بلاوجہ گرفتار کیا گیا۔جماعت کے مطابق یہ کارروائیاں جماعت کو دہشت زدہ کرنے کی خاطر انجام دی جارہی ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -