سعودی عرب ،ریستوراں پر دہشت گردی کے حملے کی سازش ناکام

سعودی عرب ،ریستوراں پر دہشت گردی کے حملے کی سازش ناکام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ریاض (اے پی پی) سعودی عرب کی سکیورٹی فورسز نے بدھ کے روز ایک مصروف ریستوراں پر دہشت گردی کے ایک اور حملے کو ناکام بنا دیا ہے۔قبل ازیں مشرقی صوبے میں ایک مسجد پر حملے کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ ''ایک سعودی اور ایک شامی مشرق صوبے میں واقع جزیرے تاروت میں ایک ریستوراں میں خودکش بم دھماکا کرنا چاہتے تھے لیکن ان کی اس سازش کو چند گھنٹے قبل ہی ناکام بنا دیا گیا ہے''۔العربیہ نیوز چینل کے مطابق تاروت ریستوراں میں مقامی سیاحوں کی بڑی تعداد روایتی کھانے کھانے کے لیے آتی ہے۔وزارت نے دونوں ممکنہ خودکش بمباروں کے نام بھی جاری کردیے ہیں۔سعودی کا نام عبداللہ عبدالرحمان الغنیمی اور سعودی کانام حسین محمد علی ہے۔

مزید :

عالمی منظر -