ڈویثرنل‘ ضلعی سطح پر زرعی ایڈوائزری ‘ ٹاسک فورس کو فعال کیا جائے‘ سیکرٹری زراعت

ڈویثرنل‘ ضلعی سطح پر زرعی ایڈوائزری ‘ ٹاسک فورس کو فعال کیا جائے‘ سیکرٹری ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سپیشل رپورٹر)ڈویژنل اور ڈسٹرکٹ سطح پر ایگریکلچر ایڈوائزری اور ٹاسک فورس کمیٹیوں کوفعال کرنے کیلئے محکمہ زراعت اور تمام سٹیک ہولڈرز کی باقاعدہ میٹنگز کا انعقاد کیا جائے۔یہ بات سیکرٹری زراعت پنجاب محمد محمود نے کمشنرملتان ڈویژن کیپٹن(ر)اسد اللہ خان اور(بقیہ نمبر5صفحہ12پر )
ڈی سی او نادر چٹھہ سے الگ الگ میٹنگز کے دوران کہی۔اس موقع پر ای ڈی او زراعت شفقت حسین بھٹی،ڈسٹرکٹ آفیسرزراعت( توسیع) چوہدری نصیراحمد،اسسٹنٹ ڈائریکٹرزرعی اطلاعات نویدعصمت کاہلوں،ڈی او اصلاح آبپاشی فرخ ندیم،ڈی او فشریزشہریار خان،ڈی او لائیو سٹاک، اسسٹنٹ ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ عمر فاروق ودیگر موجود تھے۔سیکرٹری زراعت نے کہا کہ ٹاسک فورس اور ایگری کلچر ایڈوائزری کمیٹیوں کی میٹنگز میں تمام سٹیک ہولڈرز ( محکمہ زراعت،پولیس ،ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر،کاشتکار تنظیموں،پی سی پی اے،کھاد بنانے والی کمپنیوں اورڈیلرزکے نمائندگان) کو شامل کیا جائے تاکہ اس فورم کے مؤثر استعمال اور مربوط حکمت عملی سے ضلعی سطح پر ہی کاشتکاروں کے مسائل حل کئے جا سکیں ۔انہوں نے کہا کہ کسانوں،زرعی ماہرین اورتمام متعلقہ محکمہ جات کے نمائندوں پرمشتمل پنجاب ایگری کلچر کمیشن کا قیام عمل میں لایا گیاہے جس کے تحت ایگریکلچر کمیشن کے ممبران وزیر اعلیٰ پیکج سمیت دیگر خصوصی اقدامات کی مانیٹرنگ،شعبہ کو لاحق خطرات کی پیش بندی اور حل کیلئے تجاویزدیں گے۔اس کے علاوہ فصلوں کی قیمتوں میں استحکام لانا اور زرعی شعبہ میں نجی سرمایہ کاری کو فروغ دینابھی اس کے دائرہ کار میں ہوگا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر کے کاشتکاروں کی رجسٹریشن کی جاری ہے جس کے تحت انہیں کسان کارڈ جاری کئے جائیں گے۔ انہوں نے ڈی سی او سے کہا کہ حکومت پنجاب کی زراعت کے حوالے سے جاری سکیموں کی سخت مانیٹرنگ کیساتھ ساتھ مسائل کے حل کیلئے محکمہ کے افسران کی مدد بھی کریں۔ انھوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی خواہش کے مطابق کسان پیکج کے ثمرات صحیح انداز میں کاشتکاروں کی دہلیز تک پہنچانے کیلئے مانیٹرنگ اور اکاونٹبیلٹی فریم ورک ترتیب دیا جارہا ہے۔کسانوں کے بجلی کے بلوں کے مسائل حل کرنے کیلئے ڈی سی اوز کو اپیلنٹ اتھارٹی بنانے کا نوٹیفکیشن جلد از جلدجاری کر دیا جائے گا۔کسانوں کومعیاری زرعی ادویات اور کھادوں کی مقرر ہ نرخوں پر فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔اس موقع پر ڈی سی اوملتان نے یقین دلایا کہ یہ میٹنگز باقاعدگی سے منعقد ہونگی اوران کے مینٹس بھی جاری ہوں گے۔انہوں نے سیکرٹری زراعت پنجاب کو تجویز دی کہ معیاری زرعی ادویات اور کھادوں کی مقررہ نرخوں پرفراہمی کو یقینی بنانے اور ان کی مانیٹرنگ کیلئے تھانہ کی سطح پرزراعت افسران کوفرٹیلائزر کنٹرولر و پیسٹی سائیڈ انسپکٹرز کے اختیارات تفویض کئے جائیں۔