روجھان، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مستحقین کی امدادی رقوم میں عملہ کی مبینہ کرپشن، متاثرین خوار ہونے لگے

روجھان، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مستحقین کی امدادی رقوم میں عملہ کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


۱،روجھان (نمائندہ پاکستان)بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کے تحت بیوہ ،بے سہارا،غریب خواتین کی امدادی رقوم میں کروڑوں روپے کی مبینہ کرپشن ،ڈاکخانہ کے عملہ اور اسکے ایجنٹوں نے پلاٹ خرید کربلڈنگیں تعمیر جی ایل کاریں بھی (بقیہ نمبر26صفحہ12پر )
خرید لیں ، تفصیل کے مطابق بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کے تحت امداد لینی والی ہزاروں بے سہارا،بیوہ ،غریب خواتین کی امدادی رقوم سے ڈاکخانہ کا عملہ اور اسکے ایجنٹ امدادی رقوم سے پانچ سوروپے فی فارم کی کٹوتی کررہے ہیں جبکہ کئی غریب ،بے سہارا خواتین سے انگوٹھے لگوا لیتے ہیں اور دوسرے دن امدادی رقم دینے کا کہے کر اسے روانہ کردیتے ہیں۔ خواتین ڈاکخانے کے عملے اوار سکے ایجنٹ کے پیچھے دھکے کھاتے پھرتے ہیں اور امدادی رقم ڈاکخانے کا عملہ رقم خود ہڑپ کرجا تا ہے۔ شکایت کے لیے سننے ولا واحد شکایتی ادارہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے دفتر کا عملہ بھی منتھلی لے کر ڈاکخانے کے عملہ اور اسکے ایجنٹوں سے مل گئے ہیں۔ جبکہ بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کے تحت لینے والی سینکڑوں خواتین کو امدادی فارم گم ہوجانے کا کہہ کر امدادی رقوم سے محروم کیا ہوا ہے۔
کرپشن