تکمیل پاکستان کشمیر مارچ آج ملتان سے شروع، قیادت امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کرینگے، انتظامات مکمل

تکمیل پاکستان کشمیر مارچ آج ملتان سے شروع، قیادت امیر جماعت اسلامی سینیٹر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتا ن(کا مر س ر پو ر ٹر)جماعت اسلامی ملتان کے زیر اہتمام کرپشن اور کرپٹ نظام کے خاتمے ، کرپٹ حکمرانوں ، سیاستدانوں، بیورو کریٹس سے نجات کیلئے ہونے والے تکمیل پاکستان(بقیہ نمبر25صفحہ12پر )
کشمیر مارچ قیادت امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کریں گے جس کا آغاز آج جمعتہ المبارک26؍اگست2016ء عام خاص باغ دولت گیٹ چوک سے3بجے سہ پہر ہوگا ور کچہری چوک پہنچ کر جلسہ عام ہوگا جہاں سینیٹر سراج الحق ، لیاقت بلوچ، صوبائی امیر میاں مقصود احمد خطاب کریں گے۔ مارچ کے انتظامات اور تیاریاں مکمل ہوگئیں۔ کچہری چوک پر اسٹیج سج گیا ہے۔ جماعت اسلامی کے مرکزی سیکر ٹری جنرل لیاقت بلوچ نے لاہور سے ملتان پہنچ کر مارچ کے انتظامات کا جائزہ لیا اور روٹ کا دورہ کیا ۔ عام خاص باغ سے کچہری چوک تک تمام راستوں کو جماعت اسلامی کے کلمہ طیبہ والے پرچموں ، بینروں، پینا فلیکسز ، قائد تحریک سراج الحق کی تصاویر آویزاں کر دی گئی ہیں ۔ ملتان شہر اور گردونواح سے لوگ قافلوں اور جلوسوں کی شکل میں عام خاص باغ پہنچیں گے ۔لیاقت بلوچ نے عام خاص باغ چوک دولت گیٹ پر مرکزی استقبالیہ کیمپ کا افتتاح کیا۔
جماعت اسلامی