ملتان‘ بی اے ‘بی ایس سی کے رزلٹ کی جھلکیاں

ملتان‘ بی اے ‘بی ایس سی کے رزلٹ کی جھلکیاں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(اعجاز مرتضیٰ سے)بی اے ‘ بی ایس سی کے رزلٹ کی تقریب زکریا یونیورسٹی کے آئی ایم ایس ہال میں 20منٹ لیٹ شروع ہوئی۔پوزیشن ہولڈر 6طالبات صبح9بجے ہی(بقیہ نمبر22صفحہ12پر )
آئی ایم ایس ہال پہنچ گئی تھیں۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طاہر امین کا شرکا انتظا ر کرتے رہے ‘ بعد میں بتایا گیا کہ وہ تقریب میں نہیں آئیں گے ۔پوزیشن ہولڈرز طالبات پرجوش تھیں ‘کسی سرکاری بوائز کالج کے پوزیشن نہ لینے پر شرکا تنقید کرتے رہے ۔قائم مقام وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر روبینہ اختر نے خصوصاً طالبات کی اعلیٰ تعلیم پر زور دیا اور تمام والدین سے اپیل کی کہ وہ بیٹیوں کو اعلیٰ تعلیم دلائیں۔تقریب میں منرل واٹر صرف اگلی نشستوں پر براجمان افراد کو دینے پر پچھلی سیٹوں پر بیٹھے افراد نے احتجاج کیا۔پوزیشن ہولڈر طالبات نے سی ایس ایس ‘ پی ایچ ڈی کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔