عدالت نے پیش نہ ہونے پر قندیل بلوچ کے 2 بھائی اشتہاری قرار دیدئیے

عدالت نے پیش نہ ہونے پر قندیل بلوچ کے 2 بھائی اشتہاری قرار دیدئیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(خبر نگار خصو صی+ کرائم رپورٹر ) جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے قندیل بلوچ قتل کیس میں ملوث 2 بھائیوں کے پیش نہ ہونے پر اشتہاری قراردینے کا حکم دیا ہے۔ فاضل عدالت میں پولیس تھانہ مظفرآباد کی جانب سے عدالت بتایاگیا کہ قندیل بلوچ قتل کیس میں گرفتارکئے گئے ملزموں سے تفتیش میں معلوم ہوا کہ مقتولہ کے 2 بھائی بھی اس میں ملوث ہیں جن میں اس کا سعودی عرب میں مقیم بھائی محمد عارف اور سندھ کے حساس ادارے میں ملازم بھائی محمد اسلم شاہین بھی شامل ہیں جن سے تفتیش کرنے کیلئے کئی بار طلب کیاگیا ہے(بقیہ نمبر27صفحہ12پر )
لیکن دونوں بھائی پیش نہیں ہوئے ہیں اس لئے دونوں کو اشتہار ی قرار دے کر وارنٹ گرفتاری جاری کئے جائیں۔مذکورہ درخواست سماعت کے لئے منظورکرلی گئی ہے۔