کرپشن کے خاتمہ کیلئے عوام سے بھی رجوع کر رہے ہیں، لیاقت بلوچ

کرپشن کے خاتمہ کیلئے عوام سے بھی رجوع کر رہے ہیں، لیاقت بلوچ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتا ن(کا مر س ر پو ر ٹر)جماعت اسلامی پاکستان کے سیکر ٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ 26؍اگست کا تکمیل پاکستان کشمیرمارچ پاکستان کی تکمیل ، ملک سے کرپشن کے خاتمے اور تحریک آزادی کشمیر کی کامیابی اور مظلوم کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا ذریعہ بنے گا ۔ جماعت اسلامی کرپشن کے خاتمے کیلئے عوام سے بھی رجوع کررہی ہے اور عدالت کا دروازہ بھی کھٹکھٹا یا ہے ۔ کراچی میں ایم کیو ایم اپنے کرتوتوں ، دہشت گردی اور قومی سلامتی کے خلاف مسلسل اعمال کی وجہ سے بے نقاب ہوگئی ہے ۔ میڈیا ہاؤسز پر (بقیہ نمبر28صفحہ12پر )
حملے آزادی صحافت پر قدغن ہیں۔ ان خیا لات کا اظہار لیاقت بلوچ نے عام خاص باغ دولت گیٹ پر تکمیل پاکستان کشمیر مارچ کے مرکزی استقبالیہ کیمپ کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ جماعت اسلامی پنجاب کے نائب امیر چودھری عزیر لطیف، ضلعی امیر میاں آصف محمود اخوانی، ڈاکٹر اورنگزیب شہزاد، کنور محمد صدیق، صہیب عمار صدیقی، خواجہ عبیدالرحمن ، شیخ منظور الہی، شہزادہ بابر مان سمیت دیگر رہنما ہمراہ تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی26؍اگست کو ملتان سے کرپشن فری پاکستان تحریک کے دوسرے اور فیصلہ کن مرحلے کا آغاز کررہی ہے ۔ پانامہ لیکس ، قرضے معاف کرانے والوں اور پلاٹوں پر ناجائز قبضہ کرنے والوں کی لسٹوں نے لٹیروں، کرپٹ حکمرانوں ، سیاستدانوں ، بیورو کریٹس کے چہروں کو بے نقاب کردیا ہے ۔ ہماری تحریک کے نتیجے میں حکومت پر دباؤ بڑھا ہے جس کی وجہ سے وزیر اعظم نے دوبار پارلیمنٹ اور عوام سے خطاب کرنا پڑا جس میں ایک بڑے عدالتی کمیشن اور ٹی اوآرز کیلئے پارلیمانی کمیٹی بنانے کا اعلان کیا۔ پارلیمانی کمیٹی بنی جس پر اصولی طور پر حکومت اور اپوزیشن نے ٹی او آرز اور عدالتی کمیشن پر اتفاق کیا مگر حکومت اور اپوزیشن میں موجود کرپٹ عناصر روڑے اٹکا رہے ہیں ۔6ماہ سے لوگوں کو لارے لگارکھے ہیں وہ چاہتے ہیں کہ کرپٹ لوگوں کا ٹرائل نہ ہو۔ برہان مظفر وانی کی شہادت نے آزادی کشمیر کی تحریک میں ایک نیا جوش و ولولہ پیدا کیا ہے کشمیری پاکستان کا پرچم لہرا رہے ہیں اور اُن کو پاکستانی پرچم میں لپیٹ کر دفن کیا جاتا ہے ۔ بھارت نے ظلم وجبر کی انتہا کررکھی ہے مگر ہمارے حکمران بھارت سے دوستی کے چکر میں پڑے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کرپشن کرپٹ نظام کرپٹ حکمران قوم کو نظریاتی معاشی، اخلاقی کرپشن دے رہے ہیں جس کی وجہ سے مسئلہ کشمیر حل نہیں ہورہا۔