ملتان سمیت مختلف شہروں میں کہیں ہلکی کہیں تیز بارش سے موسم خوشگوار

ملتان سمیت مختلف شہروں میں کہیں ہلکی کہیں تیز بارش سے موسم خوشگوار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان،وہاڑی،منڈی یزمان(خبرنگار،بیورو رپورٹ،نمائندہ خصوصی،نامہ نگار)ملتان اور گردونواح میں جمعرات کے روز بھی کہیں ہلکی بارش اور کہیں بوندا باندی کا سلسلہ جاری رہا جس سے موسم خوشگوار ہوگیا مقامی محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بھی بارش ہونے اور بارش کا سلسلہ سوموار تک جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے واضع رہے کہ بدھ کے روز بھی ملتان اور نواحی علاقوں میں(بقیہ نمبر30صفحہ12پر )
آندھی اور بارش کے باعث گرمی اور حبس کا خاتمہ ہوگیا تھا اور گزشتہ روز بھی بادلوں اور سورج کے درمیان آنکھ مچولی جاری رہنے کے ساتھ کہیں ہلکی بارش تو کہیں بوندا باندی ہوئی ملتان میں گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت36.3ڈگری اور کمسے کم28.5ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔وہاڑی سے بیورو رپورٹ اور نمائندہ خصوصی کے مطابق شہر اور گردو نواح میں ٹھنڈی ہواؤں کے ساتھ بارش برس جس کی وجہ سے موسم خوشگوار ہو گیا گرمی سے ستائے شہریوں کے چہرے کھکھلااٹھے جبکہ نشیبی علاقوں میں پانی آنے کی وجہ سے لوگو ں کی مشکلات میں اضافہ ہو نے لگے جبکہ رتہ ٹبہ، جھال سیال ، لڈن ، کچی پکی ، مہر آباد ودیگر علاقوں میں بھی موسلا دھار بارش ہو ئی۔منڈی یزمان سے نامہ نگار کے مطابق دن بھر آسمان پر گھنگھور گھٹائیں چھائی رہیں۔ چلنے والی ٹھنڈی ٹھنڈی ہواؤں نے موسم خوشگوار کر دیا تھا۔ کہ اچانک موسلا دھار بارش شروع ہو گئی۔ جس سے شہر کے نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔ گٹر ابلنے لگنے۔ جبکہ شہر کی گلیاں اور بازار ، تھانہ سٹی، ڈی ایس پی آفس، دھو بیوں والی گلی، دبئی چوک، میں پانی جمع ہونے سے آمدو رفت کا سلسلہ معطل ہو کر رہ گیا۔ زرعی ماہرین کے مطابق بارش کے کپاس کی فصل پر اچھے اثرات مرتب ہوں گے۔