الطاف حسین کی زبان درازی کیخلاف شہر شہر پاکستان زندہ باد ریلیاں

الطاف حسین کی زبان درازی کیخلاف شہر شہر پاکستان زندہ باد ریلیاں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان،کبیروالا،عبدالحکیم، وہاڑی،گڑھا موڑ،ٹبہ سلطانپور،چوک اعظم(سپیشل رپورٹر،نمائندگان)قائد ایم کیو ایم الطاف حسین کی پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی کرنے کیخلاف شہر شہر میں پاکستان زندہ باد ریلیاں جاری ہیں تفصیل کے مطابق پنجاب رکشہ یونین ضلع ملتان کے زیر اہتمام پاکستان (بقیہ نمبر31صفحہ12پر )
زندہ باد ریلی نکالی گئی ریلی کی قیادت پنجاب رکشہ یونین کے مرکزی صدر محمد سعید اور مرکزی جنرل سیکرٹری محمد وسیم نے کی۔ریلی میں الطاف حسین وطن کے غداروں اور دہشت گردوں کے خلاف شدید نعر لگائے۔مرکزی صدر محمد سعید نے کہا کہ پاکستان کسی کے باپ کی جاگیر نہیں پاکستان ہم سب کا ہے۔ہم اپنے وطن پر کسی بھی صورت میں آنچ نہیں آنے دیں گے۔الطاف حسین کی پاکستان کے خلاف زبان استعمال کرنے پر شدید مذمت کرتے ہیں ہم حکومت سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ وطن کے غدار الطاف حسین اور اس کے رفقاء کار کو سرعام پھانسی دے جائے۔ہمیں اپنی مسلح افواج اور سکیورٹی اداروں پر مکمل یقین ہے۔کراچی میں میڈیا پر حملہ آزادی صحافت پر حملہ ہے۔حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ میڈیا پر حملہ کرنے والے افراد کو فوری طور پر کیفر کردار تک پہنچائیں۔ریلی سے نصراللہ،رانا مختیار،رانا عمرگل،رانا راجو،چوہدری رفیق،چوہدری اسلم،حق نواز،ملک سلیم،حاجی عبدالرحمان،ملک ندیم،چوہدری حنیف،سانول شاہ ودیگر نے بھی خطاب کیا۔عبدالحکیم سے نمائندہ خصوصی کے مطابق عبدالحکیم پریس کلب کے زیر اہتمام پاک فوج کے حق میں اور ایم کیو ایم کے الطاف حسین کے خلاف ریلی نکالی گئی ۔ریلی کے شرکا نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جس پر پاک فوج کے حق میں پاک فوج زندہ باد اور الطاف حسین مردہ باد کے نعرے درج تھے،ریلی پریس کلب سے شروع ہو کر غوثیہ چوک میں اختتام پذیر ہوئی۔وہاڑی سے بیورو رپورٹ،نامہ نگار کے مطابق مرکزی انجمن تاجران کی کال پر ایم کیو ایم کے رہنما الطاف حسین کی جا نب سے پا کستان کے خلاف ہزرہ سرائی کرنے اور میڈ یا ہا ؤسز پر حملوں کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی، جس کی قیادت صدر تاجران ارشاد حسین بھٹی ، جنرل سیکرٹری راؤ خلیل احمد ، سید جا وید حسین شاہ ، رانا شفیق الرحمن ، علامہ غلام قنبرعسکری، مسیحی رہنما ما سٹر یاض مسیح، مہر فداحسین کاٹھیا ودیگر نے کی احتجاجی ریلی میں اظہار یکجہتی کرتے ہوئے جماعت اسلامی ، دفاع پاکستان کونسل ، ملت جعفریہ ،آل چرچز مسیحی برداری ودیگر جماعتوں نے شمولیت کی ریلی کشمیر چوک سے شروع ہوئی جو مختلف بازاروں سے ہوتی ہوئی ٹی ایم اے چوک پر جب پہنچی تو مقررین نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ ایم کیو یام پر پابند لگا کر اس کے رہنماؤں کو نظر بند کیا جا ئے اور الطاف حسین کوگرفتار کرکے سرعام پھانسی دی جا ئے۔اس موقعہ پر حاجی اللہ دتہ ، شیخ ظفر شہزاد، ثاقب جلیل، چودھری عبا س ببا ، شیخ محمد رمضان، چودھری محمدشفیق، حاجی محمد رفیق بھٹی ، ساجد مسعود ، رانا ظفر اقبال ، راؤ اسلم ، چودھری محمد اسلم سمیت مرکزی انجمن تاجران کی ذیلی تنظیموں کے صدور سیکرٹریز کی کثیر تعداد نے شر کت کی۔گڑھا موڑ سے سپیشل رپورٹر،نامہ نگار اور ٹبہ سلطان پور سے نمائندہ پاکستان کے مطابق ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی جانب سے پاکستان کے خلاف تقریر میں نعرے لگوا نے اور کارکنوں کے ذریعے میڈیا دفاتر پر حملوں کے خلاف اور آرمی چیف راحیل شریف کے حق میں کسان اتحاد پاکسان ، ساوند فاؤنڈیشن اور صحافی تنظیموں کی جانب سے ایک پر امن ریلی نکالی ریلی کا آغازگورنمنٹ بوائز ہاہر سکینڈری اسکول ٹبہ سلطان پور سے کیا گیا چوک قطب پور روڈ سے ہوتی ہوئی چوک عاصم میں پہنچ کر ایک بڑی ریلی کی شکل اختیارکر گئی ریلی سے پاکستان کسان اتحاد پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات نظام اللہ پاندہ ایڈوکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الطاف حسین نے پاکستان کے خلاف نعرے لگا کر ملک دشمن ہو نے کا ثبوت دیاہے۔اگرالطاف حسین میں اتنی ہمت ہے تو کراچی ائیر پورٹ پر اُتر کر دکھائے ۔میڈیا پاکستان کا ایک ستون ہے کسان اتحاد کسی بھی صورت میں میڈیاپر حملے برداشت نہیں کرے گا ۔پاک فوج کے جوان دن رات پاکستان کی سرحدوں کی حفاظت کررہے ہیں پور ی پاکستانی عوام کو پاک فوج پر ناز ہے پاکستان کسان اتحاد کے مرکزی رہنمامسلم لیگ ن کے چئیر مین مصباح اللہ ترین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ایم کیو ایم کے کارکنوں نے جو کچھ کراچی میں کیا ہے ہم اُس کی بھر پور مذمت کرتے ہیں۔ڈاکٹر ارشاد کھچی نے کہا کہ کراچی میں حالات خراب کر نے کے باوجود حکو مت اور الیکشن کمیشن نوٹس لیتے ہوئے پارٹی میں موجود قاتلوں کو نااہل اور گرفتار کر کے سزا کیو نہیں دیتے کس چیز کا انتظار کیا جارہا ہے ایم کیو ایم کے سنیئر رہنماؤں کی جانب سے کراچی میں قتل وغارت کروا نے کا اعتراف کر نے کے باوجود آزاد گھوم رہے ہیں ۔اشفاق احمد ساوند نے کہا کہ ہم اپنے پیارے ملک پاکستان کے لیے بڑی سے بڑی قربانی دینے کے لیے تیار ہیں ۔احتجا جی ریلی سے جنرل کونسلر ابرار سندھڑ ، وحید اختر چیمہ ، چوہدری ناظم ستار کمبوہ نے بھی خطاب کیا اس موقع پر نذیر احمد ، منیر بلو چ ، حافظ اسماعیل خان پاندہ، محمد یاسین خان پاندہ ، سلیم اللہ وینس ، طاہر سندھڑ ، اصغر خان ، نسیم سندھڑ ،رانا ایوب ، ستار سندھو ، ملک سعید سنڈھل ، چوہدری اسلم بھٹی ، مہر اسلم ماہنی ، خضر حیات ٹینڈا ، چوہدری نذیر گجر ، چوہدری سہیل گجر، محمد رزاق نواز خان پاندہ ، ملک شاہد میتلا ، ملک کاشف میتلا سمیت دیگر کسان بھی موجود تھے ۔چوک اعظم سے سٹی رپورٹر،نمائندہ خصوصی کے مطابق گزشتہ روزپریس کلب چوک اعظم کے زیر اہتمام چوک اعظم میں متحدہ قومی موومنٹ کے قائد کی پاکستان کے خلاف زبان درازی اور ایم کیو ایم کے کارکنان کے میڈیا دفاتر پر حملے کیخلاف ریلی اور احتجاجی مظاہرہ ہوا احتجاجی مظاہرہ میں صحافیوں سول سوسائٹی سماجی سیاسی جماعتوں کے نمائندگان نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔تحریک انصاف کے رہنما عبدالغفار مسلم لیگ کے رہنما یسین آزاد سماجی رہنماء پروفیسر لالہ احمد گوجر ارشد گوجر آرگنائزر چوک اعظم تحصیل بناو تحریک مرزا رضوان بیگ پرائیویٹ سکولز یونین کے رہنماء عبدالمالک جٹ سول سوسائٹی کے رہنماء ڈاکٹر محمد افضل صدر انجمن صحافیاں میاں اقبال دانش ملک صابر عطا تھہیم میاں یسین جنرل محمد عمر شاکر رانامحمد اعظم ڈاکٹر شہباز قریشی ملک قمر اقبال ڈلوسمیت متعدد رہنماووں نے خطاب کیا مقررین نے اپنے کظاب میں کہا کہ صحافیوں اور میڈیا دفاتر کی سیکورٹی حکومت وقت یقینی بنائے ۔