غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن بنادی،میاں مقصود

غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن بنادی،میاں مقصود

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتا ن(کا مر س ر پو ر ٹر) امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمد نے کہاہے کہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن بنادی ہے۔ شہروں میں12اور دیہات میں17(بقیہ نمبر45صفحہ12پر )
گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔ملتان، بہاولپوراورلاہور شہر میں بارش کے بعد20سے زائد گھنٹے کی لوڈشیڈنگ قابل مذمت ہے۔اے سی کمروں میں بیٹھ کر عوام کی تقدیر کا فیصلہ کرنے والے درحقیقت عوامی مسائل سے چشم پوشی اور دکھاوے کے اقدامات کررہے ہیں۔انہیں عوامی مشکلات کے حل سے کسی بھی قسم کی کوئی ہمدردی نہیں۔انہوں نے کہاکہ توانائی بحران ملکی معاشی ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔جب تک ہم توانائی بحران پر مکمل قابونہیں پالیتے تب تک بیرونی سرمایہ دار ملک میں آسکتے ہیں۔ توانائی بحران سے نجات کے لیے ضروری ہے کہ کالاباغ ڈیم سمیت دیگر تمام چھوٹے بڑے پانی کے ذخائر کو جلد ازجلد تعمیر کیاجائے۔حقیقت یہ ہے کہ حکمران طبقہ قوم کو بے وقوف بناکر اپنا اقتدار قائم رکھنا چاہتا ہے۔
میاں مقصود