صوبائی حلقہ 232 گگو منڈی کا ضمنی الیکشن ‘ عمران خان اور حمزہ شہباز کو انتخابی جلسوں میں شرکت سے روک دیا گیا

صوبائی حلقہ 232 گگو منڈی کا ضمنی الیکشن ‘ عمران خان اور حمزہ شہباز کو انتخابی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


گگو منڈی‘وہاڑی( نامہ نگار‘بیورو رپورٹ ‘ نمائندہ خصوصی)ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آ فیسر وہاڑی نے پی پی 232گگو منڈی کے انتخابی جلسوں میں عمران خان اور حمزہ شہباز شریف کو (بقیہ نمبر47صفحہ12پر )
شرکت سے روک دیا ۔ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آ فیسر عامر جاوید نے صحافیوں کو بتایا کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان اور مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما میاں حمزہ شہباز شریف کو پی پی 232گگو منڈی کے ضمنی الیکشن میں انتخابی جلسوں میں شرکت پر پابندی لگا دی گئی ہے اور دونوں رہنماؤں کو اس ضمن میں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آ فیسر وہاڑی کی طرف سے تحریری طور پر اطلاع دے دی گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ الیکشن رولز کے مطابق کوئی بھی رکن اسمبلی ضمنی الیکشن کے انتخابی جلسوں میں شرکت نہیں کر سکتا ۔
روک دیا