قائد ایم کیو ایم کی پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز تقریر ‘ رہنما فکشنل لیگ کی تھانہ لوہاری گیٹ میں غداری کے مقدمہ کیلئے درخواست

قائد ایم کیو ایم کی پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز تقریر ‘ رہنما فکشنل لیگ کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(کرائم رپورٹر) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی پاکستان مخالف نعرے بازی اور اشتعال انگیز تقریر پر مسلم لیگ فنکشنل کے جوائنٹ سیکرٹری الحاج محمد اشرف قریشی نے پولیس (بقیہ نمبر44صفحہ12پر )
تھانہ لوہاری گیٹ کو مقدمہ درج کرنے کی درخواست دی ہے ،جس میں موقف اختیار کیا ہے کہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے 22اگست کوبھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی ایماء پر نفرت انگیز تقریر کی اور پاکستا ن کے خلاف نعرے بازی کی جس سے کروڑوں پاکستانیوں کے جذبات مجروح ہوئے علاوہ ازیں ایم کیو ایم کے کارکنوں کی جانب سے میڈیا ہاؤسز پر حملہ بھی کیا گیا۔ملک کے خلاف نعرے بازی اور تقریر کرنا سنگین غداری کے زمرے میں آتا ہے ۔لہذا الطاف حسین کے خلاف آئین کے آرٹیکل 6کے تحت مقدمہ درج کیا جانا مقصود ہے۔پولیس نے مدعی کی درخواست کو اعلیٰ افسران سے مشاورت کے لیے محفوظ کرلیا۔