ملکی سالمیت کیخلاف ہر زہ سرائی غداری ہے، مقدمہ درج کیا جائے، انجینئر اشفاق احمد

ملکی سالمیت کیخلاف ہر زہ سرائی غداری ہے، مقدمہ درج کیا جائے، انجینئر اشفاق ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (کا مر س ر پو ر ٹر )اہلسنت والجماعت پنجاب کے جنرل سیکر ٹری انجینئر اشفاق احمد نے کہا ہے کہ الطاف حسین کے حالیہ بیان نے پاکستانی قوم کے جذبات کو مجروح کیا ہے ،اور آئے روز پاکستانی سالمیت کے خلاف بیان بازی ملک کے ساتھ غداری ہے ،حالیہ بیان کشمیری عوام پر مظالم سے توجہ ہٹانے کی سازش ہے حکومت ایم کیو ایم کی سر گرمیوں پر پابندی عائد کر کے اس کالعدم قرار دے ،انہوں (بقیہ نمبر36صفحہ7پر )
نے کہا ایک طویل عرصہ سے الطاف حسین جب چاہتے ہیں ملک کے خلاف غلیظ زبان استعمال کرتے ہیں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پاک فوج کے خلاف ہرزہ سرائی کر کے پاکستان مخالف قوتوں کی خوشنودی حاصل کرنا چاہتے ہیں اور ہربار اس کے بیانات کو نظر انداز کر دیا جا تا ہے لیکن اس بار قوم الطاف حسین کو کسی بھی صورت میں معاف نہیں کرے گی اس لیے حکومت کو بھی چا ہیئے کہ بھرپور ایکشن لے اور ایم کیو ایم کو کالعدم قرار دے کر الطاف حسین اور اس کے دیگر ساتھیوں کے خلاف غدداری کا مقدمہ درج کرکے ان کو سزا دی جائے ،اس موقع پر انجینئر اشفاق نے مزید کہا کہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور پھر موودی کے پاکستان مخالف بیانات ،اور اب الطاف حسین کی پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی ان تمام پاکستان دشمن کاروائیوں کا تسلسل پاکستان مخالف قوتوں کی سازش ہے حکومت کو ان تمام باتوں کو سامنے رکھتے ہوئے کاروائی کرنا ہوگی۔