کانگو وائرس کا شبہ ‘حقیقی بہن بھائی شیخ زید ہسپتال منتقل

کانگو وائرس کا شبہ ‘حقیقی بہن بھائی شیخ زید ہسپتال منتقل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رحیم یارخان(بیورونیوز)کانگو وائرس کا شبہ 2 حقیقی بہن بھائی شیخ زید ہسپتال کے کانگو وارڈ منتقل۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز نواحی علاقہ بہودی پور ماچھیاں کے رہائشی 22سالہ ثمر عباس اور 16سالہ رفعیہ کو تیز بخار میں مبتلا ہونے پر ورثاء کی جانب سے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد کانگو وائرس کے شبہ میں دونوں حقیقی بہن بھائیوں کو ہسپتال میں قائم کیے گئے خصوصی کانگو وارڈ منتقل کردیا گیا جبکہ دونوں بہن بھائیوں کے نمونہ جات بھی تصدیق کیلئے ایم آئی ایچ ہسپتال اسلا م آباد(بقیہ نمبر11صفحہ12پر )
بھجوادیئے گئے ہیں ‘ جبکہ ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے کانگو وارڈ میں سخت حفاظتی انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔