نیو ملتان پولیس کی کارروائی ‘ 1600 پتنگیں برآمد ‘ 5خطرناک ڈکیت گرفتار

نیو ملتان پولیس کی کارروائی ‘ 1600 پتنگیں برآمد ‘ 5خطرناک ڈکیت گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(کرائم رپورٹر) نیوملتان پولیس نے پتگ فروشوں کیخلاف خصوصی کاروائی کرتے ہوئے 1600 پتنگ بر آمد کر لیں جبکہ 5 خطرناک اشتہاری ملزمان بھی گرفتار کر لیے بتایا جاتا ہے کہ گزشتہ روز ایس ایچ او نیو ملتان انسپکٹر ملک ارشد تھہیم (بقیہ نمبر18صفحہ12پر )
نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مخبر کی اطلاع پر پتنگ فروشوں محمد یوسف محمد امد اور راحت کو بھی گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 1600 پتنگس بر آمد کر لیں جبکہ ڈینجرس ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے ، دریں اثناء نیوملتان پولیس نے ایک اور کاروائی کے دوران 5 خطرناک مطلوب ڈکیت حاجی محمد ، محمد نواز ، محمد حمید احمد بخش اور ثناء اللہ کو گرفتار کر لیا ۔
پولیس کارروائی