سیت پور‘ 70 سالہ خاتون کی نعش برآمد ‘ امانتاً سپرد خاک

سیت پور‘ 70 سالہ خاتون کی نعش برآمد ‘ امانتاً سپرد خاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سیت پور (نمائندہ پاکستان ) تھانہ سیت پور کے علاقہ موضع گبر آرائیں کے چاہ عارف شاہ کے کھیتوں میں70سالہ نامعلوم بزرگ خاتون کی لاش پڑی تھی ،اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ سیت پور موقع پر پہنچ گئی اورلاش کو قبضہ میں لے کر (بقیہ نمبر16صفحہ12پر )
پوسٹمارٹم کے لئے رورل ہیلتھ سنٹر سیت پور پہنچایا اور پوسٹمارٹم کے بعد لاش کو امانتاََ دفن کر دیا گیا ،رورل ہیلتھ سنٹر سیت پور کے سینئر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی جام نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 70سالہ بزرگ خاتون کو 5دن قبل گلا دبا کر قتل کیا گیا ،پولیس نے کارروائی شروع کردی ۔