ملتان شہر کو تجاوزات سے پاک کرنے کے دعوے دھرے رہ گئے ‘ ٹریفک جام معمول

ملتان شہر کو تجاوزات سے پاک کرنے کے دعوے دھرے رہ گئے ‘ ٹریفک جام معمول

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ( خبر نگار )ملتان شہر کو ناجائز تجاوزات سے پاک کرنے کے ڈی سی او ملتان کے دعوے دھرے رہ گئے ، شہر میں جگہ جگہ ناجائز تجاوزات کی بھر مارکے باوجود انتظامیہ نے چپ سادھ رکھی ہے ۔ ملتان شہر کے مصروف ترین نشاط روڈ پر ناجائز تجاوزات کی بھر مارکے باعث ٹریفک جام رہنا معمول بن (بقیہ نمبر35صفحہ12پر )
گیا ہے ، طلباء و طالبات کے علاوہ ایمرجنسی گاڑیاں بھی گھنٹوں ٹریفک میں پھنسی رہتی ہیں ۔ جبکہ لوہا مارکیٹ ملتان میں ناجائز قابقین نے گرین بیلٹ ، پارکنگ اور فٹ پاتھ کی جگہ پر قبضہ کررکھا ہے ۔ ناجائز تجاوزات اور ٹریفک کے مسائل کے حل کے لئے آئندہ چند روز میں سول سوسائٹی کا وفد حناء پرویز کی زیر قیادت وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے ملاقات کرے گا ، اس دوران ناجائز تجاوزات کی ویڈیو اور موسیٰ پاک ٹاؤن انتظامیہ کی کرپشن کے ثبوت وزیر اعلیٰ پنجاب کو پیش کئے جائیں گے ۔