صوبہ بھر کی لیڈی ہیلتھ سپروائزر ‘ ورکرز مستقل ‘ نوٹیفیکیشن جاری

صوبہ بھر کی لیڈی ہیلتھ سپروائزر ‘ ورکرز مستقل ‘ نوٹیفیکیشن جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان،ڈیرہ غازیخان ، رحیمیار خان(وقائع نگار + بیورورپورٹ+بیورونیوز+ ڈسٹرکٹ رپورٹر) حکومت پنجاب نے چارسال بعدصوبہ بھرکی50ہزارسے زائدلیڈی ہیلتھ سپروائزراورورکرزکومستقل کردیا‘ نوٹیفیکیشن جاری۔تفصیل کے مطابق سال2012ء میں سپریم کورٹ آف پاکستان نے صوبہ بھرکی لیڈی ہیلتھ سپروائزرز‘ ہیلتھ ورکرز‘ ہیلتھ ڈرائیورز‘ ہیلتھ اکاؤنٹنٹ ودیگرعملہ کوفوری طور پرمستقل کرنے کاحکم جاری کیاتھالیکن حکومت کی جانب سے ٹال مٹول کے بعد ملازمین کے احتجاج آخرکار چار(بقیہ نمبر34صفحہ7پر )
سال بعد رنگ لے آئے اورحکومت پنجاب نے رحیم یارخان سمیت صوبہ بھرکی50ہزارسے زائدلیڈی ہیلتھ ورکرز‘ سپروائزرز‘ ڈرائیورزاوراکاؤنٹنٹس کی مستقلی کانوٹیفیکیشن جاری کردیاگذشتہ روزصوبائی مشیرصحت خواجہ سلمان رفیق نے سیکرٹری ہیلتھ پنجاب علی جان اورڈاکٹرعدنان کے ہمراہ لیڈی ہیلتھ ورکرایسوسی ایشن کی عہدیداران رخسانہ انور‘ فرحت جبیں‘ ثمینہ ودیگرکومستقلی کانوٹیفیکیشن حوالے کیا‘ مستقلی کے نوٹیفیکیشن کے مطابق لیڈی ہیلتھ سپروائزرزکوسکیل سات‘ اکاؤنٹس سپروائزرسکیل سات‘ ہیلتھ ورکرسکیل پانچ اورڈرائیور سکیل چارمیں فرائض انجام دیں گے اس سلسلہ میں تمام ای ڈی اوزہیلتھ وضلعی حکومتوں کوآگاہ کردیاگیاہے ‘ ضلعی صدرلیڈی ہیلتھ ورکرزایسوسی ایشن فرحت جبیں کے مطابق حکومت پنجاب کی جانب سے مستقلی کانوٹیفیکیشن خوش آئندہے ۔