ڈیرہ ڈویژن میں فراہمی و نکاسی آب، ٹف ٹائلز کے 26منصوبے منطور، ڈیڑھ ارب زائد لاگت آئیگی

ڈیرہ ڈویژن میں فراہمی و نکاسی آب، ٹف ٹائلز کے 26منصوبے منطور، ڈیڑھ ارب زائد ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ غازیخان(نمائندہ خصوصی ).ڈیر ہ غازیخان ڈویژن میں فراہمی و نکاسی آب او ر ٹف ٹائلز کے 26منصوبوں کی منظوری دے دی گئی ۔جس پر تقریبا ایک ارب54لاکھ روپے خرچ کیے جائیں گے . منصوبوں کی منظوری کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن محمد یثرب کی زیر صدارت ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں دی گئی . اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ دیہی علاقوں میں واٹر سپلائی ، سیوریج اور فلٹریشن پلانٹس تکمیل کے بعد تین سال تک چلانے کاپابند ہو گا . کمشنر محمد یثرب نے کہاکہ ترقیاتی منصوبوں کا تخمینہ لگاتے وقت نکاسی آب کاخاص خیال رکھا جائے . پرائیویٹ جگہوں پر ڈسپوزل کیلئے متعلقہ مالکان سے بیان حلفی ضرور لیا جائے . انہوں نے کہاکہ ضرورت کے مطابق کھدائی کر کے ترقیاتی کام مکمل کیے جائیں . عوام کی آمدورفت میں غیر ضروری(بقیہ نمبر20صفحہ12پر )
خلل اور رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی. اجلاس میں ڈیرہ غازیخان او رمظفرگڑھ کی سات ،سات ، راجن پو راو ر لیہ اضلاع کی چھ، چھ سکیموں کی مشروط منظوری دی گئی . اجلاس میں راجن پو راور لیہ اضلاع کے ڈی سی اوز چودھری ظہو رحسین گجر ، سید واجد علی شاہ ، ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن اظفر ضیاء ، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ و فنانس انعم حفیظ، سپرنٹنڈنگ انجینئرز شفاقت حسین ، جاوید بشیر ، احسن نواز ، ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفیسرز سرفراز احمد مگسی ، ملک سیف الرحمن ، ڈی بی اے شہزاد قدیر سمیت دیگر متعلقہ افسران شریک تھے .
کمشنر ڈیرہ