ٹریفک حادثات میں ماں بیٹی سمیت 4افراد جاں بحق، کمسن بچے دریائے سندھ میں ڈوب گئے

ٹریفک حادثات میں ماں بیٹی سمیت 4افراد جاں بحق، کمسن بچے دریائے سندھ میں ڈوب ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان، وہاڑی، رحیمیار خان، روجھان(کرائم رپورٹر+ نمائندگان) ٹریفک حادثات میں ماں بیٹی سمیت 4افراد جاں بحق ہوگئے کمسن بچے دریائے سندھ میں ڈوب گئے 15 سالہ لڑکی کالا پتھر نکل گئی تفصیل کیمطابق جلاپور پیر والا کی رہائشی 15سالہ آسیہ نے گھریلو جھگڑے سے تنگ آکر کالا پتھر نگل لیا جس پر اس کی حالت خراب ہوگئی ،جسے تشویشناک حالت میں ریسکیو 1122نے نشتر ہسپتال منتقل کیا تاہم وہ پہنچنے سے قبل دم توڑ گئی۔وہاڑی سے (بقیہ نمبر15صفحہ12پر )
بیورو رپورٹ+تحصیل رپورٹر کیمطابق پاک فوج کے اہلکار میاں چنوں کے نواحی گاؤں 132/16Lکے رہائشی محمد یوسف ولد محمد یعقوب مغل کی بیوی صفیہ بی بی کو گزشتہ سے پیوستہ شب اچانک فالج کا اٹیک ہواجس پر اس کے بیٹے پاک فوج کے اہلکار محمد یوسف نے ماں کو علاج کی غرض سے اسلام آباد آنے کامشورہ دیا جس پر صفیہ بی بی اپنی بیٹی 16 سالہ سدرہ ،چچازاد بھائی عبدالغفور اور ڈرائیور محمد زاہد رفیق کے ہمراہ اسلام آباد کے لئے روانہ ہوگئی جب ان کی گاڑی موٹر وے پر بھلوال انٹر چینج کے قریب پہنچی تو سامنے جاتے ہوئے ٹرک کے نیچے جا گھسی جس سے کار ڈرائیور زاہد رفیق موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ صفیہ بی بی، عبدالغفورمرزااور سدرہ کو شدید زخمی حالت میں ٹی ایچ کیو بھلوال لایا گیا جہاں سے انہیں ڈی ایچ کیو سرگودھا ریفر کر دیا گیا جہاں زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے صفیہ بی بی بھی اللہ کو پیاری ہوگئی جس پر دیگر دونوں زخمیوں کو الائیڈ ہسپتال فیصل آباد منتقل کیا گیا جہاں شدید زخمی ہونے کی وجہ سے 16 سالہ سدرہ بھی جاں بحق ہوگئی جبکہ عبدالغفور کی حالت بھی تشویش ناک بتائی جاتی ہے جاں بحق ہونے والی صفیہ بی بی اور سدرہ سینئر صحافی وسابق جنرل سیکرٹری وہاڑی پریس کلب شاہد محمود مرزا ،خالد محمو دمرزا،راشد محمود مرزا،عثمان نذیر ،فہیم نذیر کی پھوپھو زاد بہن اور بھتیجی جبکہ تحریک پاکستان کے کارکن عبدالحکیم مغل کی بھتیجی اور پوتی تھیں المنا ک حادثہ پر وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف،صوبائی وزیر آصف سعید منیس، ارکان قومی اسمبلی محترمہ تہمینہ دولتانہ، بیگم مجیداں وائیں، طاہرا قبال چوہدری،پیر اسلم بودلہ اوردیگر نے انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ۔رحیم یارخان سے بیورونیوز کے مطابق گزشتہ روز چک212 سیون آر ہیڈ فرید کا رہائشی 25سالہ شیر خان اپنی والدہ حرمت بی بی کے ہمراہ اپنی موٹرسائیکل نمبریRNN 3489 پر سوارہوکر قریبی عزیزوں کے گھر جارہا تھا کہ چک4پی موڑ پر سامنے سے آنے والی مسافر بس نمبریFDP 3376 نے کچل ڈالا جس کے نتیجہ میں 25سالہ شیر خان زخموں کی تاب نہ لاتے موقع پرہی دم توڑگیا جبکہ حرمت بی بی شدید زخمی ہوگئی جسے فوری طور پر طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔روجھان سے نمائندہ پاکستان کے مطابق اٹھارہ سالہ ریاض اور نوسالہ ناصر دریائے سندھ کے کنارے بکریاں چرا رہے تھے کی ان میں سے ایک کاپاوں پھسلنے سے دریائے سندھ میں جاگراجس کے بچانے کے لیے دوسرے بچے نے بھی چھلانگ لگا دی اور دونوں دریائے سندھ میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے اطلاع ملنے پرریسکیو۱۱۲۲ کے نچارج ملک اعجازاحمد کی نگرانی میں ریسکیو۱۱۲۲ ہلکاروں نے دریائے سندھ میں بچوں کی لاشوں کے لیے سرچ آپریشن شروع کیامیڈیاکوارڈنیٹر ریسکیو۱۱۲۲ حسان خان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریسکیو۱۲۲ ۱ کی سرچ آپریشن ٹیموں نے دونوں بچوں کی لاشیں نکال کر ورثا کے حوالے کردیں۔
حادثات