بونیر میں دہشتگردوں کیخلاف کارروائی ،خودکش بمبار جیکٹس سمیت گرفتار

بونیر میں دہشتگردوں کیخلاف کارروائی ،خودکش بمبار جیکٹس سمیت گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بونیر(ڈسٹرکٹ رپورٹر )بونیر پولیس کی دہشت گردوں کے خلاف ایک اہم کامیابی خودکش بمبار کو جیکٹس سمیت گرفتار کرلیا ،خود کش بمبار سے دوران تفشیش اہم نکشافات کی توقع ،ڈسٹرکٹ پولیس افیسر سید خالد ہمدانی کی دفتر سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ڈی پی او بونیر کو ذرائع سے اطلاع ملی کہ ضلع بونیر میں دہشت گرد داخل ہوکر عوام ،سرکاری املاک و افسران کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں انہوں نے فوری انسداد کے لئے سپیشل آپریشن گروپ کے انچارج کو ہدایت کی ،جنہوں نے تلاش وہ سراغ رسانی کرتے ہوئے بمقام ٹانگو پل باجکٹہ پولیس سٹیشن گاگرہ ایک جوان لعمر دہشت گرد بارود سے بھرے ہوئے خود کش جیکٹ سمیت قابو کرکے سرسری انٹارو گیشن کی جس نے ظاہر کیا کیا کہ وہ ضلع بونیر میں بڑی دہشت گردی کی کاروائی کی تیاری کرکے نکلا تھا جس کو بروقت قابو کرکے خود کش بمبار کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت تھانہ سی ٹی ڈی ملاکنڈ ریجن میں مقدمہ درج رجسٹرڈ کیا گیاہے جن سے مزید اہم انکشافات کی توقع کی جارہی ہے ۔