انجینئر امیر مقام آج بارہ بانڈہ میں جلسہ سے خطاب کرینگے

انجینئر امیر مقام آج بارہ بانڈہ میں جلسہ سے خطاب کرینگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نوشہرہ(بیورورپورٹ) وزیراعظم کے مشیر امیر مقام 26اگست بروز جمعہ کو نوشہرہ کے موضع بارہ بانڈہ میں ایک تاریخی جلسہ عام سے خطاب کریں گے امیر مقام کا رشکئی انٹرچینج پہنچنے پر شاندار استقبال کیاجائے گا اور ایک بڑے جلوس کی شکل میں جلسہ گاہ جائے گا تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن ضلع نوشہرہ کے جنرل سیکرٹری سلیم مجاہد نے بتایا کہ وزیراعظم کے مشیر امیرمقام بروز جمعہ 26اگست سہ پہر 3بجے موضع بارہ بانڈہ میں ایک بڑے تاریخی جلسہ عام سے خطاب کریں گے اور حلقہ پی کے 16کیلئے ترقیاتی منصوبوں کے پیکج کااعلان کریں گے امیرمقام کا رشکئی انٹرچینج پہنچنے پرشاندار استقبال کیاجائے گا اور انہیں سینکڑوں موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں کے ایک بڑے جلوس کے ہمراہ بارہ بانڈہ جلسہ گاہ تک لایاجائے گا جہاں وہ ایک بہت بڑے تاریخی جلسہ عام سے خطاب کریں گے اور حلقہ پی کے 16کیلئے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان بھی کریں گے۔