ایچ بی ایل کی 75ویں سالگرہ ، خوشیاں منانے کا اعلان

ایچ بی ایل کی 75ویں سالگرہ ، خوشیاں منانے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایچ بی ایل نے اپنی 75ویں سالگرہ کی خوشیاں منانے کا آغاز کردیا ہے۔ اس ضمن میں کراچی کے ایچ بی ایل پلازہ میں ایک خصوصی تقریب منعقد ہوئی جس میں چیئرمین ایچ بی ایل سلطان علی الانہ نے خصوصی شرکت کی جن کے ہمراہ بینک کی سینئر انتظامیہ نے ایچ بی ایل کی ماضی کی یادوں کے ساتھ خوشی منائی اور بینک کے روشن مستقبل کی توقع ظاہر کی۔ پاکستان کی بینکنگ انڈسٹری کی تاریخ ایچ بی ایل کی تاریخ کے بغیر ادھوری ہے۔ ایچ بی ایل پہلا کمرشل بینک تھاجسے 1941ء میں برصغیر کے مسلمانوں کے لیے قائم کیا گیا تھا اورآج یہ ملک کا سب سے بڑا بینک ہے۔ اپنے آغاز سے ہی ایچ بی ایل پاکستان کے ساتھ بھرپور انداز سے منسلک ہوگیا۔ اس کے نتیجے میں یہ ہمیشہ سے ایسا ادارہ رہا جس نے ملک کی معاشی ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ایچ بی ایل سلطان علی الانہ کہا ’’ایچ بی ایل کا 1941سے 2016تک کا غیر معمولی سفر ایک کامیابی ہے اور ایچ بی ایل سے وابستہ افراد کے لیے یہ ایک اعزاز کی بات ہے ۔سات دہائیوں سے زائد عرصے پر محیط سفر کے دوران ایچ بی ایل نے پاکستان میں بینکاری اور مالیاتی سیکٹر میں بھرپور خدمات کی فراہمی کے ذریعہ غیر معمولی مثال قائم کی ہے ‘‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان قابل ذکر 75 سالں کے دوران بینک نے بے شمار پاکستانیوں کے خواب کو حقیقت بنتے دیکھا اور لاکھوں افراد کی زندگیوں میں بہتری دیکھی۔ آج ایچ بی ایل اپنی سرحدوں میں وسعت لانے اور اپنی گنجائش کو جانچنے کے عزم کے ساتھ اگلے 75 سالوں کی جانب سفر شروع کرہا ہے۔ اس موقع پر چیف مارکیٹنگ آفیسر نوید اصغر نے کہا کہ یہ خوشی کا عظیم موقع ہے جو ایچ بی ایل کی علاقائی اور عالمی سطح پر موجودگی کی نمائندگی ہے۔ ایچ بی ایل کی 75 ویں سالگرہ پر اکھٹے ہو کر بینک کی شاندار کامیابیوں کی خوشی منارہے ہیں اور لاکھوں زندگیوں میں بہتری لانے کا بھرپور عزم کرتے ہیں۔